افغانستان پر طالبان حکومت اور پاکستان ! تحریر : ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر

0
56

٢٠ سال سے امریکہ،نیٹو سمیت دنیا کی عالمی طاقتیں افغانستان میں طالبان کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کرنے کے بعد آخرکار گھٹنے ٹیک گئ اور یہ تسلیم کرلیا کہ امریکہ طالبان کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتا اربوں ،کھربوں ڈالر لگاکر امریکہ طالبان کا مقابلہ تو نا کرسکا البتہ امریکا نے جنگ کے نام پر جو تباہی مچائ افغانستان میں اور جس طرح کے حالات پیدا کردیئے گئے اس کے بعد افغانستان کی عام عوام بھی ان عالمی طاقتوں سے تنگ آچکی تھی ،امریکہ نے نام نہاد افغان حکومت قائم کی لیکن اس حکومت کے مفاد شاید افغانستان سے ذیادہ اپنی جائیدادیں بنانے کا تھا اس لئے وہ حکومت بھی افغان عوام کے دل نا جیت سکی ،انڈیا نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاکر افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور افغان سرزمین کو افغان حکومت کی مدد سے پاکستان کے خلاف استعمال کرنا شروع کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی دھشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کا شکوہ کئ بار پاکستان افغانستان سے کرچکا اور عالمی فورم پر انڈین دھشتگردی کے ثبوت پیش کئے ،دوسری طرف پاکستان ہمیشہ سے ہی افغانستان کی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہا ،جس کی واضع مثال پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین ہیں ،دنیا کی تاریخ میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے ۴٠ لاکھ افغان مہاجرین کو نا صرف پاکستان میں پناہ دی بلکہ ان کو وہ تمام بنیادی حقوق دیئے گئے جو کسی عام پاکستانی کو دستیاب ہیں
پاکستان ہمیشہ سے ہی افغانستان میں امن کا خواہاں رہا کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان سمیت اس خطے کے لئے بھی نہایت ضروری ہے
لیکن عالمی دنیا نے افغانستان کو ہمیشہ ایک جنگ کا میدان بنائے رکھا جس کا نقصان پورے خطے کو ہوتا رہا اس ساری صورتحال میں جہاں امریکہ جنگ ہارچکا تھا وہیں افغان عوام کا بھی امریکہ اور اپنی افغان حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ،جس کا اندازہ امریکہ کے افغانستان سے نکل جانے کے فوری بعد ہوا جب طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں کی طرف پیش قدمی شروع کی تو جس طرح افغان عوام نے طالبان کو خوش آمدید کہا اس سے واضع ہورہا ہے کہ افغان عوام طالبان سے خوش ہیں اور طالبان کو جب عوامی حمایت حاصل ہوئ تو افغان آرمی نے سرنڈر کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے افغانستان بغیر کسی خانہ جنگی کے پرامن طریقے سے افغان طالبان کے کنٹرول میں آگیا اور افغان صدر سمیت کئ رہنماوں نے راہ فرار اختیار کی
آج افغانستان پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے یوں سمجھیں طالبان نے مکمل طور پر افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا
لیکن اس وقت کچھ نام نہاد ممالک اور ہمارے ملک میں موجود لوگ پاکستان پر طالبان کی پشت پناہی کا الزام لگارہے ہیں ،ان الزامات کو پاکستان نے کئ بار مسترد کیا ہے
ایسے نام نہاد لوگوں سے کوئ پوچھے
امریکا ٢٠ سال سے طالبان کے خلاف جنگ کیوں جیت نا سکا؟ افغان فوسز نے ایک دن بھی طالبان سے مزاحمت کیوں نہیں کی؟ ،اقتدارا پر بیٹھے لوگوں نے راہ فرار اختیار کیوں کی؟ اور افغان عوام نے طالبان کا بھرپور استقبال کیوں کیا؟کیا یہ سب کچھ بھی پاکستان کی وجہ سے ہوا؟ کیا پاکستان امریکا سے بھی بڑا سپر پاور ملک ہے؟
پاکستان پر اس طرح کے الزامات لگانے سے بہتر ہے اپنے اپنے گریبان میں جھانکا جائے
افغانستان میں طالبان حکومت کے پیچھے کوئ اور طاقت نہیں بلکہ افغان عوام کھڑی ہے اور پاکستان ہمیشہ افغان عوام کی رائے کا احترام کرتا تھا کرتا رہے گا

Leave a reply