ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا.
باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طیارے غیرقانونی طور پر ازبکستان کی فضائی حدود استعمال کررہےتھے جس کے باعث انہیں اتار لیا گیا طیاروں میں سیکڑوں فوجی موجود تھے۔
اس سے قبل ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے پرافغان طیارہ مارگرایا،طیارہ ازبکستان کی افغان سرحد کے قریب شہر میں گرا، حادثے کے بعد پائلٹ زخمی ہو گئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طیارے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا، افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے-
قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ افغان فوج کے جہاز نے ازبکستان میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں ملی اور اس جہاز کا ایندھن ختم ہو گیا، جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تا ہم اب ازبک وزیر دفاع نے اس بات کی تائید کی ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو گرایا گیا ہے-
ایئرلائنزکابل کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
دوسری طرف افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود مسافرطیاروں کیلئےبند ہے،صرف فوجی طیارےفضائی حدوداستعمال کرسکیں گے۔
افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر مین (نوٹم) کو ایک نوٹس جاری کیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ حامدکرزئی ایئرپورٹ کابل کو عام مسافروں کیلئےبندکردیاگیا جبکہ کابل کی فضائی حدودصرف فوجی پروازوں کیلئے کھلی رہےگی-
نوٹس میں کہا گیا کہ حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سویلین حصہ اگلی اطلاع تک بند رہے صرف فوجی طیارےفضائی حدوداستعمال کرسکیں گےدونوں انتباہات 18 اگست تک رہیں گے-