گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی بھاگ کر ازبکستان پہنچ گئے

0
54

تاشقند: افغانستان کے 750 فوجی اہلکار بھاگ کر ازبکستان پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکارازبکستان پہنچے ہیں جس میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے۔

ازبک حکام نے کہا کہ مزید 158 افغان فوجی اہلکار اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے جبکہ جنوبی شہر ترمیز میں 46 فوجی طیاروں کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا

انہوں نے کہا کہ ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ آپس میں ٹکرا گئے تھے تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں-

واضح رہے کہ ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا گیا تھا افغان طیارے غیرقانونی طور پر ازبکستان کی فضائی حدود استعمال کررہےتھے جس کے باعث انہیں اتار لیا گیا طیاروں میں سیکڑوں فوجی موجود تھے۔

ایئرلائنزکابل کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں افغانستان سول ایوی ایشن…

اس سے قبل ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے پرافغان طیارہ مارگرایا،طیارہ ازبکستان کی افغان سرحد کے قریب شہر میں گرا، حادثے کے بعد پائلٹ زخمی ہو گئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طیارے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا، افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے-

Leave a reply