افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ خالی کرنےکے ساتھ سفیرسمیت عملے کو واپس بلا لیا-

باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ 120 افراد کو لے کر کابل سے نئی دہلی روانہ ہوگیا بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارت نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے سہیل شاہین

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ سے 120 بھارتی شہریوں کو لے کر دہلی روانہ ہوگیا طیارہ امریکی افواج کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی کے حصار میں بھارتی شہریوں کو لے کر کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا۔

بھارت اگر چاہے تو افغانستان میں اپنے منصوبے مکمل کر سکتا ہے سہیل شاہین

بھارتی شہری افغانستان کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں کابل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔

بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا رہا ہے جس سے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نماٹایا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پاکستانی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اگر چاہے تو افغانستان میں اپنے منصوبے مکمل کر سکتا ہے کیونکہ وہ عوام کے لیے ہیں-

سہیل شاہین نے کہا تھا کہ انڈیا کا رونا دھونا اس لیے لگا ہوا ہے کہ افغانستان کی حکومت کیوں ختم ہوگئی۔ بھارت کو چاہیے کہ نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے۔

Shares: