طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے برطانیہ کا اعلان

0
47

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے طالبان کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے ڈومینک راب نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت افغانستان میں طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی سے حیران ہے برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ مزید 200 فوجیوں کو انخلا کی کوششوں میں مدد کے لیے کابل بھیجا جائے گا۔

برطانوی وزیر دفاع افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

مسٹر راب نے برطانیہ کے بحران سے نمٹنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ، "طالبان نے افغانستان میں جس پیمانے اور رفتار سے قبضہ کیا ہے اس سے ہر کوئی حیران ہے تاہم افغانستان کی سرزمین مغرب پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

ڈومینک راب نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔

اس سے قبل پیر کے روز برطانوی وزیر دفاع بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،کہا کہ وہ اس لیے غمزدہ ہیں کہ وہ بھی ایک فوجی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ کہ انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گےبرطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کام ہے کہ اپنے فرائض نبھائیں، 20برس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے-

Leave a reply