چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کو خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات نے جمہوریت کی فتح قرار دے دیا.
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کو شکست اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ایک ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے اندر باضمیر لوگ ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور اداروں کو کمزور کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے اور عمران خان کے وژن کو کامیابی ملی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیںڈالا،جبکہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 32 ووٹ آئے،