کراچی میں تالا توڑ گروپ کے کارندے واردات میں درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی قم لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تالا توڑ گروپ کی جانب سے یہ واردات کراچی کے علاقہ سخی حسن کی سرینہ موبائل مارکیٹ میں کی گئی جہاں رات گئے 4 دکانوں کے تالے کاٹ کر موبائل فونز چوری کیے گئے ، اس دوران واردات میں ملزم قیمتی موبائل فونز کے ساتھ نقدی بھی قم لے گئے۔
موبائل مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں نے کہا ہے کہ صبح حسب معمول پہنچے تو واردات کا علم ہوا ، مارکیٹ یونین سے مشاورت کے بعد واردات کا مقدمہ درج کرایا جائے گا تاہم پولیس بھی واردات کی اطلاع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی گئی۔ اس سے پہلے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں دکان میں تالہ توڑ گروہ نے واردات کرتے ہوئے دکان سے کیش ، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کیا ، علاقے کے ایک دکاندار نے الزام عائد کیا کہ ان کی دکان پر یہ واردات جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہوئی ، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ، جس میں 3 ملزموں کو دکان کے تالے کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ، جس میں ایک ملزم دکان میں داخل ہوتا ہے اور 2 باہر نگرانی کرتے ہیں۔

تالا توڑ گروپ کی واردات ، درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی رقم لے اڑے
Shares:






