گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ سفارتی وتجارتی تعلقات، خطہ کی صورتحال، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کا عالمی معیشت میں کردار اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی قونصل جنرل میتھیو فارنس اور سیاسی و اقتصادی سربراہ الیگزینڈرا زٹل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موثر سفارت کاری کے ذریعہ خطہ میں دیر پا امن، خوشحالی، غربت کے خاتمہ اور مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان ترقی کی درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر میں مظالم کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ امریکی سرمایہ کار تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کار ی کیلئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

Shares: