ایڈیشنل کمشنر کراچی اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرنے کے لئے نمائش سے کھارادر کا دورہ کیا اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی، جبکہ انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔
دیگر تفصیلات میں جلوس کے موقع پر عملہ تعینات رہے گا اور صفائی کا کام بروقت انجام دے گا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پرصفائی ستھرائی، چونے کا چھڑکا اوراسپرے کے انتظامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔
تمام چائنیز اور لوکل کنٹریکٹرزکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات کریں۔
دریں اثنا ایم ڈی کی ہدایت پر شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں رہنے کی ہدایت کی۔جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ شکایات کی صورت میں واٹس ایپ نمبر03181030851 اور ایپSSWMB KARACHI COMPLAINT پر رابطہ کر کے شکایات درج کرائیں۔