*اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:افغان طالبان کا حکم

0
46

ہرات : *اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:افغان طالبان کا حکم،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے دنیا کی پشین گوئیوں‌ کوغلط ثابت کردیا اوروہ اعلان کررہےہیں کہ جن کے بارے میں افغان طالبان کے قریبی اورمعتمد ساتھیوں کے لیے بھی ناقابل یقین نظرآتا ہے لیکن یہ کام ہوگیا

باغی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان نے اپنی فورسز کو *اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کے تحفظ کا حکم جاری کردیا.

طالبان کے عہدیداروں نے مزار شریف، عزني اور ہرات سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں واقع اہل تشیع کے مراکز کے تحفظ کا اعلان کیا ہے.

 

 

مزار شریف سے ایران کے ریڈیو ٹیلی وژن کے نمائندے کے مطابق شہر میں اہل تشیع آزادی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

ادھر شہر ہرات میں طالبان کے ادارہ تبلیغات و تعزیرات نے اپنی فورسز کو شیعہ مراکز کے تحفظ پر مبنی حکمنامہ جاری کیا ہے.

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے جاری حکم کا متن کچھ یوں‌ ہے

شہر ہرات میں اہل تشیع بھائیوں کی متعدد مساجد اور امامبارگاہیں واقع ہیں.لہذا موجود مساجد اور امامبارگاہوں کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے.

Leave a reply