اسلام آباد: ہی پی آئی اےکا طیارہ رات کوکابل کیوں پہنچا؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی فضائی حدودکھلتے ہی قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کابل پہنچ گیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ ابھی بھی بڑی تعداد میں پاکستانی اورغیرملکی کابل میں پھنسے ہوئے ہیں ،ان کو لینے کے لیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6249 کابل لینڈ کرگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو پاکستان لائےگی، بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کو لےکر آج ہی اسلام آباد واپس آئےگا۔

خیال رہےکہ 16 اگست کو کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی صورتحال خراب ہونے اور افرا تفری کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیاگیا تھا جب کہ افغانستان کی فضائی حدود بھی بند کردی گئی تھیں۔

کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا تھا۔آج امریکی حکام نےکابل ائیرپورٹ کو سویلین ائیرٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان تھا ۔

امریکی دفاعی فورس کے جنرل فرینک میک مکینزی کا کہنا تھاکہ کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ محفوظ ہے اور ائیرپورٹ تمام سویلین ائیر ٹریفک کے لیے فعال ہے۔

Shares: