‏تحریک طالبان پاکستان کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔ ترجمان افغان طالبان

کابل:افغان طالبان کی طرف سے ملک کے انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا آگیا ہے، افغان طالبان کے ترجمان نے کہاہے کہ ‏تحریک طالبان پاکستان کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں

افغآن طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے لیے کوئی جگہ نہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ، اب یہ برداشت نہیں ہوگا کہ کوئی اس قسم کی سرگرمیاں افغانستان سے جاری رکھ سکے

یاد رہے کہ افغآن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ سوال اٹھ رہے تھے اوراٹھ رہے ہیں‌کہ تحریک طالبان پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا تو اس حوالے سے آج ترجمان نے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی گروہ کو افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں‌ گے

Comments are closed.