امریکہ کا جنوبی لبنان کے پائیدار استحکام کا اعادہ

0
71

امریکی وزیر ِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں استحکام کے قیام کے نظریے سے وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی دفترِ خارجہ سے اس ضمن جاری تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پومپیو نے لبنانی ہم منصب جبران باسیل کو ایک خط بھیجا ہے۔
اس خط میں جنوبی لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی عبوری ٹاسک فورس سے تعاون کو جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے پومپیو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی لبنان میں بنیادی کردار کی مالک اس ٹاسک فورس کا تحفظ لازمی ہے۔

اقوام متحدہ سے منسلک قوتوں کے امن و سلامتی کے معاملے میں در پیش مسائل کے حل میں ایک بنیادی عنصر ہونے کا ذکر کرنے والے پومپیو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ لبنان میں استحکام کے قیام کے نظریے پر اٹل ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان کا مسئلہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان متنازعہ چلا آرہا ہے. 1978ء میں اسرائیلی افواج کی جانب سے دریائے لیطانی عبور کرکے لبنان پر کی جانے والی جارحیت کو "جنوبی لبنان تنازع 1978ء” کا نام دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے اسے آپریشن لیطانی کا نام دیا۔ صیہونی افواج نے اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے منتظمہ تحریر الفلسطینیہ (پی ایل او) کے دستوں کو دریا کے شمالی جانب دھکیل دیا۔ تاہم لبنانی حکومت کی جانب سے احتجاج پر "اقوام متحدہ کی عبوری افواج برائے لبنان (UNFIL)” تخلیق کی گئیں اور اسرائیل عارضی طور پر علاقے سے دستبردار ہو گیا۔

Leave a reply