پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 70 افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3ہزار 239 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی-
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 673 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں اب تک کُل 1 کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 977 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 17 ہزار 439 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 556 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 77 ہزار 208 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 479 ہو چکی ہیں جبکہ بلوچستان میں 31 ہزار 755 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں-
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 153 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 730 ہو گئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 95 ہزار 491 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 842 افراد جں بحق ہو گئے ہیں-
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 314 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 672 افراد جان کی بازی ہار چُکے ہیں جبکہ گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 526 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 169 افراد جاں بحق ہوئے ہیں-








