پی آئی اے کی پرواز پر اہم شخصیت افغانستان روانہ

0
105
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

پی آئی اے کی پرواز پر اہم شخصیت افغانستان روانہ

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک افغانستان روانہ ہو گئے

ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے خود پہلی پرواز کے ساتھ روانہ ہوئے ارشد ملک کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ارشد ملک کابل ائیر پورٹ پرانتظامی امور اور آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے

پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوا ہے ترجمان پی آئی اے عبدﷲ اے خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں افغان اتھارٹیز اور کابل ایئر پورٹ انتظامیہ سے بات چیت ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے توقع ظاہر کی کہ یہ دونوں طیارے مسافروں کو لے کر جمعے کو ہی وطن واپس آجائیں گے۔

دوسری جانب امریکی ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر6 ہزار افراد انخلا کے لئے موجود ہیں۔14اگست سے اب تک 7 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔ لوگوں کا ائیرپورٹ نہ پہنچ پانا قابل تشویش بات ہے

واضح رہے کہ مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کے لیے پاکستان سے درخواست کی ہے۔

پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو آن آرائیول ویزا کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر پاکستان پہنچ گیا

Leave a reply