بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی ہے ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حریت رہنمائوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئی ہیں،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں بالخصوص نوجوانوں کو وادی سے نکال دیا جائے ، متعدد کشمیری رہنمائوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور غیر ملکی سفارتکاروں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کشمیری حلقوں کے علاوہ بعض غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے ، واضح رہے کہ ماہ فروری کے دوران ایک خود کش حملے میں بھارت کے چالیس فوجی جوانوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کھلی بربریت پر اتر آئی ہے ، اس نے پاکستان پر بھی ‘‘علیحدگی پسندوں’’ کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے ، پاکستان ان بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر سختی کے ساتھ مسترد کرچکا ہے ،
واضح رہے کہ بھارت کشمیرپر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرحکے اوچھے ہٹھکنڈے استعمال کرتا آیا ہے .