![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/08/images-9-1.png)
لاہور:لاہورکے ایک بہت بڑے سرکاری ہسپتال میں خاتون سے غیراخلاقی حرکات ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتال میں خاتون سے غیراخلاقی حرکات کی کوشش کے معاملے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نازیباحرکات کی کوشش کا واقعہ پنجاب انسٹیویٹ آف کاڈیالوجی (پی آئی سی) میں پیش آیا جہاں مریض کے ساتھ آئی خاتون سےنازیبا حرکات کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون سے 3 افراد نے غیراخلاقی حرکات کی کوشش کی اور شور مچانے پر پی آئی سی کےعملے نے خاتون کی جان چھڑائی۔
شادمان پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر لیا اور اسے مزید تفتیش کیلئےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا۔واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔