سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ ، ہندو یاتریوں کو فوری کشمیر سے نکل جانے کے احکامات دے دیئے گئے . بھارتی فوج پر خوف کے سائے ، کشمیری حریت پسندوں کی طرف سے حملے کے ڈر سے مقبوضہ وادی میں اس وقت بھارتی فوجی اسلحہ لیے ہر جگہ گھوم رہے ہیں
مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق جموں سے سیکورٹی حکام نے ایک وارننگ جاری کی ہے کہ ان کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیری حریت پسند کی بھی وقت یاتریوں کو نشانہ بناسکتے ہیں. بھارتی فوجی حکام نے پوری وادی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے.
جموں سے ذرائع کے مطابق فوجی حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاتری فی الفور کشمیر چھوڑ دیں ، دوسری طرف فوجی حکام نے یاتریوں کی حفاظت کے لیے ہر قافلے کے ساتھ یاتریوں سے زیادہ فوجی اہلکار تعینات کررکھے ہیں تاکہ ان کو کسی جانی نقصان سے بچایا جاسکے.