ٹوکیو:ٹوکیو میں معذوروں کی لمپک گیمز کا آغاز ، پاکستان کے 2 کھلاڑی شریک ،اطلاعات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیرا لمپک گیمز (معذور کھلاڑیوں کے مقابلوں) کا آغاز ہوگیا ہے ، ان کھیلوں میں پاکستان کی 2 رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والے پیرالمپکس میں پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں ، گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی اور فیصل آباد کی انیلہ عزت بیگ پیرا لمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والے پیرالمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ 29اگست کو ڈسک تھرو میں ایکشن میں ہوں گی جبکہ حیدر علی بھی اسی ایونٹ میں 3ستمبر کو قسمت آزمائیں گے ، دونوں کھلاڑیوں نے 2019میں دبئی میں ہونے والے ورلڈ پیرا گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

 

پیرالمپکس میں 162 ملکوں کے تقریباً ساڑھے چار ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جو 22 کھیلوں میں 539 تمغوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ تائی کوانڈو، اوربیڈ منٹن کے کھیل بھی اس بار گیمز میں شامل ہیں۔پیرا لمپکس 24 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گے جبکہ ٹوکیو میں بڑھتے کووڈ کیسز کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ ہے ۔

Shares: