بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام محکمہ جاتی سربراہان اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنا ئے، چیئرمین بلدیہ
کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے تمام محکمہ جاتی سربراہان اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئے، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے تمام یوسیز کے منتخب نمائندوں سے کو آرڈنیشن برقرار رکھا جائے، عید الاضحی اور جشن آزادی کے موقع پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے، اسکولوں ، ڈسپنسریز، پارک اور کھیل کے میدانوں میں جاری تزین و آرائش جلد مکمل کی جائے، ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرا اٹھایا جائے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ محکمہ جاتی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای اقبال ڈاہری، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن واثق ظفر، ڈائریکٹر پارک نسیم اختر اور دیگر محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مقررہ وقت پر پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام محکمہ جاتی تجربات بروئے کار لائیں جارہے ہیں ، ڈائریکٹر پارک نے بتایا کہ تمام پارکوں کی تزین و آرائش مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہیں ، سینٹرل آئر لینڈ، گرین بیلٹ، قبرستان اور عوامی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جھاڑیوں کی کٹائی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سپر نٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای نے بتایا کہ مرکزی و ذیلی شاہراہوں ، مساجد و امام بارگاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر خراب اسٹریٹ لاءٹس کی درستگی اور تبدیلی کی جارہی ہے، محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران نے بتایا کہ بلدیہ ملیر کی یوسیز کی کچرا کنڈیوں سے صبح و شام کچرا اٹھایا جارہا ہے، مرکزی و ذیلی شاہراہوں پرسے روزانہ کی بنیادوں پر سوءپنگ کی جارہی ہیں ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کی تیرہ یوسیز میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تمام محکمہ جاتی افسران نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو، تمام مرکزی و ذیلی سینٹرل آئی لینڈ اور پارک میں موسمی اور سایا دار درخت لگائے جائیں ۔