عمرہ زائرین کے لئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری –

باغی ٹی وی : سعودی سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیکھا جائے گا۔

سعودی عرب جانے کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہےحکم نامے کے مطابق سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

دوسری جانب سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والےغیر ملکیوں کو مملکت واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔

نئے حکم نامے کے بعد پاکستان سمیت سفری پابندی کا شکار دیگر ممالک کے ایسے شہری جو سعودی عرب میں برسرروزگار ہیں یا ان کے پاس سعودیہ کا رہائشی اجازت نامہ’اقامہ’ موجود ہے وہ واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں بشرطیکہ انہوں نے سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگارکھی ہوں۔

ادھر پاکستانیوں کو یہ ریلیف دینے پر سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان سے براہِ راست سعودی عرب سفر کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے ۔

افغانستان میں نیا سیٹ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے شاہ محمود قریشی

Shares: