شیخوپورہ:وزیر اعظم اج پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے

0
67

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے آج براہ راست پہلے شیخوپورہ پہنچیں گے اور اسکے بعد رکھ جھوک جنگل شیخوپورہ کا دورہ کریں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے-

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکھ جھوک جنگل، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24 ہزار کنال اراضی پر محیط ہے۔

رپوٹ کے مطابق رکھ جھوک جنگل پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہوگا جو اسمارٹ سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہو گا۔ ٹیکنالوجی کی بڑی چینی کمپنی ’’ہواوے‘‘ کو اس منصوبےکا اسمارٹ شراکت دار بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے جو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائیگا وزیر اعظم عمران خان صوبائی ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر برییفنگ بھی لیں گے اور پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ، گورنر اور وزراء سمیت اہم شخصیات ملاقاتیں کریں گی۔

Leave a reply