جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

0
71

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

ملک کی مختلف صحافتی تنظیموں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی سربراہی میں قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر ایک بارپھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جو صحافتی ادارے کارکنوں کو عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت احتجاج کے تحت دفاتر اور گھروں کا گھیراو کیا جائے گا۔ صحافتی اداروں سے چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے جو ادارے اس پر عمل نہیں کریں گے ان کے ٹی وی چینل کے مائیک پریس کانفرنسز سے ہٹادیئے جائیں گے۔ یہ فیصلے لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں کیئے گئے اجلاس صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، پی یو جے کے صدر نعیم حنیف،پریس گیلری کمیٹی پنجاب اسمبلی کے صدر میاں اسلم ،سیکرٹری فیضان بنگش، ایمرا کے رہنما آصف بٹ، ایمرا کے رہنما شوکت علی سمیت فوٹوگرافر ایسوسی ایشن، اینکا، کے عہدداران نے شرکت کی ۔

اجلاس میںمتفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صحافتی اداروں میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر متحد ہو کر بھرپور تحریک چلائی جائے اجلاس میں تمام صحافتی اداروں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ عید سے قبل کارکنوں کی تنخواہیں ادا کی جائیں تا کہ کارکن بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر جو بھی ادارہ عید سے قبل تنخواہ نہیں دے گا اس ادارے کے باہر اور ادارے کے مالک کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور اس ادارے کا مائیک تقریبات سے ہٹایا جائے گا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیمیں اور گروپ مل کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی تحریک کو تیز کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 3 اگست کی احتجاج کی کال کو سینئر صحافی حنیف عاصم مرحوم کی وفات اور ان کے تین اگست کو نماز جنازہ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Tagsbaaghi

Leave a reply