جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک کیوں جا رہے؟ اعلامیہ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے ہفتے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے
سپریم کورٹ کی جانب سے اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے،ڈاکٹروں نے سرینا عیسیٰ کے گلے کے بڑھے تھائیرایڈز کی سرجری تجویز کی ہے ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ علاج اور سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے
قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بیمار تھیں اور وہ پاکستان سے علاج کروا رہی تھیں تا ہم پاکستانی ڈاکٹروں نے انہیں بیرون ملک سے علاج کروانے کی تجویز دی جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کا علاج بیرون ملک سے کروانے کا فیصلہ کیا،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال