کورنگی فیکٹری سانحہ، پولیس نے ڈی سی کی رپورٹ مسترد کردی

0
39

مہران ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی سے متعلق ڈی سی کی رپورٹ پولیس نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری سانحے میں مجموعی طور پر 16 لوگ جاں بحق ہوئے جب کہ ڈی سی کی رپورٹ میں 18افراد کی موت بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقعے چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی تفتیشی رپورٹ کو علاقہ پولیس نے مسترد کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 افراد دم گھنٹے سے جاں بحق ہوئے جب کہ جاں بحق نوجوان کے والد صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا، اس طرح مجموعی طور پر 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا نے ڈی سی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن سانحہ میں مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ 14 افراد کی لاشیں دوسری منزل سے نکالی گئیں جب کہ ایک لاش چھت کے دروازے اور ایک واش روم سے نکالی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کاشف کے والد کی صدمے سے حالت غیر ہوئی لیکن اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔

Leave a reply