اسلام آباد :اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آنے کی اجازت کس نے دی:اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے فضائی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اوراس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی میں شامل ملکوں سے آنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آمد کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری این او سی کے تحت یو این امن مشن کے پانچ مسافر قطر ایئر ویز کی پروازوں میں آج بینکاک سے اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان سے اگلے سفر کے لیے پرواز کی تبدیلی یا منسوخی کی صورت میں یہ منظوری 15 دن کے لئے ہے۔
پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی لازمی ہو گا، 7سے 10 روز کے لئے قرنطینہ بھی کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کے وفد کو پاکستان میں کوویڈ پروٹوکولز پر عمل کرنا لازم ہوگا، پاکستان آمد پر رییڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، وفد کے ارکان کا تعلق امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ،سوئیڈن اور تھائی لینڈ سے ہے۔