آسام : آسام کے ہسپتال میں ایک مریض کو مردہ قرار دیدیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ مریض ابھی زندہ ہے.
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسام کے ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب محمد حسین نامی مریض کو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ محمد حسین نامی مریض فوت نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے. کہا جاتا ہے کہ بدھ کے روز محمد حسین کو ہسپتال میںعلاج کیلئے لایا گیا. اس حوالے سے حسین کی بیوی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ تو لاش لینے آئے تھے لیکن حسین کو زندہ دیکھ کر نہ صرف ہم خوش بلکہ حیران و پریشان بھی ہوگئے.
جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ جس محمد حسین کو ہم نے مردہ قرار دیا تھا وہ یہ محمد حسین نہیں بلکہ کوئی اور محمد حسین ہے جو اسی ہسپتال میں داخل تھے. خیر ابھی تک اس صورتحال کے حوالے سے کافی تضاد پایا جارہا ہے.