امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر ایک شخص کو 61 سالہ احتجاج کرنے والے کو چہرے پر مکے مارنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ بڑے نسل پرست ہیں: سروے رپورٹ
کینٹکی سے تعلق رکھنے والے 29سالہ ڈلاس فریزر کو گذشتہ رات اوہائیو میں امریکی بینک ایرینا کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پنڈال کے باہر کار میں بیٹھا ہوا تھا جب اس نے مظاہرین کو دیکھا۔ 61سالہ شخص کو مکے مارنے سے پہلے اس نے کہا کہ ”آپ کچھ چاہتے ہو“۔

جب فریزیئر کو پولیس کے ذریعہ باہر بھیجا گیا تو ، ٹرمپ مخالف مظاہرین نے نعرہ لگایا:”اسے بند کرو!“ ۔

صدر کی تقریر کے دوران مظاہرین کے دو گروپوں کو میدان سے باہربھیج دیا گیا ۔ایک گروپ نے "تارکین وطن نے امریکہ تعمیر کیا” کے بینر اٹھا رکھے تھے۔

جب انھیں باہر بھیج دیا گیا تو مسٹر ٹرمپ نے ایک عجیب و غریب اشارہ کیا ، جس کی ترجمانی کچھ مبصرین نے کی تھی۔ ایم ایس این بی سی کے میزبان جوی ریڈ نے ٹویٹ کیا: ”یہ بے ہودہ آدمی۔“

Shares: