لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ميں ٹيم کي کارکردگي ، انڈيا کے ہاتھوں شکست اورقومی جونئيرٹيموں کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا۔
کرکٹ کميٹی کا اجلاس قذافي سٹيڈيم ميں پی سی بی کے ايم ڈی وسيم خان کی سربراہی ميں شروع ہوا ۔ اجلاس ميں سابق کپتان وسيم اکرم نے کينڈا سے ويڈيو لنک پر حصہ ليا جبکہ ارکان مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس ميں ورلڈ کپ کے سيمی فائنل سے کيوں باہر ہوئے اور انڈيا سے شکست پر قومی ٹيم کے چيف سليکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ کميٹی کو آگاہ کيا۔ کپتان اور کوچ کا موقف تھا کہ ٹيم کی کارکردگی ورلڈ کپ ميں بہتر رہی ہے. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹيم نے آخری چار ميچوں ميں بہترين کھيل پيش کرتے ہوئے کم بيک کيا بدقسمتی سے سيمی فائنل ميں نا پہنچ سکے ۔ چيف سليکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نيک نيتی سے دستياب کھلاڑيوں سے ٹيم کا انتخاب کيا جبکہ ان کے تين سالہ دور ميں کئی نئے اور باصلاحيت مستقبل کے کھلاڑی قومی ٹيم ميں شامل کيے۔ اجلاس میں مستقبل کی سلیکشن پالیسی ، سلیکشن کمیٹی ، کوچنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گے۔
کيمٹی اپنی سفارشات پی سی بی کے چيرمين احسان مانی کو پيش کرے گی ۔ جو کرکٹ بورڈ کے پيٹرن وزيراعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کريں گے اور ان کی ہدايت کی روشنی ميں فیصلے کيے جائيں گے۔