نجی اسکولوں کا والدین سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مطالبہ

0
35

سندھ کے پرائیویٹ اسکولز سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے طلباء کے والدین سے کووڈ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ طلب کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے والدین اور اساتذہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 30 اگست تک اسکولوں میں جمع کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سو فیصد عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے والدین کی ویکسینیشن مکمل کرنے والے اسکولوں کو اگلے پیر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ والدین سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 28 اگست تک جمع کرادیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اسکولوں کے عملے اور والدین کوویکسینیشن مکمل کرانے کی غرض سے وقت دینے کے لیے اسکولوں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی تھی۔

نجی اسکولوں نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ان کے عملے کی صرف 73 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوئی تھی جس کے بعد حکومت اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کرنے اور اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 30 اگست تک اسکول انتظامیہ کو جمع کرانے کے لیے اضافی وقت دے رہی ہے۔

ڈی جی آف سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منصب حسین صدیقی نے اسکولوں کو اپنے عملے کی سو فیصد ویکسینیشن مکمل کیے بغیر دوبارہ کھولنے سے خبردار کیا۔

اتوار کے روز محکمہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام تدریسی اور غیر تدریسی، انتظامی عملے کی ویکسینیشن مکمل کی جائے اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں

Leave a reply