یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

0
48

صنعا:یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق یمن کی سب سے بڑی ائیر بیس پر فضائی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 30 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،

یمن کے دارالحکومت صنعا سے ذرائع کے مطابق حملے العند ایئربیس پر کیے گئے جو یمن کے دوسرے شہر عدن کے شمال میں 60 کلومیٹر دور اور ملک کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔یہ ایئر بیس القاعدہ کے خلاف طویل ڈرون جنگ کی نگرانی کے لیے امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹز کے طور پر استعمال ہوتی تھی

مسلح افواج کے ترجمان محمدالنقیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے زیر انتظام جنوبی صوبہ لہج میں قائم فوجی تنصیب میں 30 سے زائد فوجی ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ائیر بیس پر میزائل برسائے اور ڈرون حملہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘سبا’ کے مطابق یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ ‘حوثی باغی یمن کے عوام کے ساتھ کیے جانے والے تمام جرائم کی بھاری قیمت ادا کریں گے’۔

تاہم باغیوں کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔جائے وقوع کے مناظر کی ویڈیو فوٹیجز میں لہج ہسپتال کے سامنے درجنوں افراد کا مجمع دیکھا گیا جہاں ایک کے بعد دوسری ایمبولینس زخموں کو لا رہی تھی۔

Leave a reply