مظفرآباد :آزاد کشمیرکابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیےگئے ،اطلاعات کے مطابق نوٹیفکیشن کےمطابق سینیئر وزیر سردار تنویر الیاس کو وزارت فزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ اور سیاحت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

مظفرآباد سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اظہر صادق کو مواصلات،خواجہ فاروق کو محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور سردار میر اکبر کو محکمہ زراعت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

‎پاکستان تحریک انصاف کی اس کابینہ میں‌ چوہدری علی شان سونی کو محکمہ خوراک، چوہدری محمد رشیدکو محکمہ ماحولیات اور عبدالماجد خان کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

‎سردار محمد حسین خان کو بہبود آبادی کا قلمدان دیا گیا ہے اور چوہدری محمد ارشد کو توانائی و آبی وسائل کی وزارت دی گئی ہے۔

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام کابینہ ممبران کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہےکہ یہ وزارتیں بہترین کارکردگی سے مشروط ہیں‌

Shares: