لاہور: سوشل میڈیا کی وجہ سے بننے والے مجرم کو پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیاہے . اطلاعات کے مطابق چوہنگ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے اوباش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایک متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اوباش کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔
پولیس نے بتایا ہےکہ اس واقعہ میںملوث ملزم طیب احمد ویسٹ ووڈ کالونی رائیونڈ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔