اسلام آباد: جرمن وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق جرمن وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان میں موجود ہیں اورجرمن وزیرخارجہ نے اہم ملاقاتیں کی ہیں ،

ایسی ہی ایک اہم ملاقات جرمن وزیرخارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ہوئی، اس اہم ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکیلئےبہت ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران جرمن وزیرخارجہ نے افغانستان سے انخلا کی کوششوں پر پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات کے دوران افغانستان سمیت پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کیساتھ ہونے والی بات چیت کے دہرایا، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے بہت ضروری ہے۔ افغانستان کی تاریخ کے اس اہم لمحے میں عالمی برادری کیلئے افغانوں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنے، انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور افغان معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنا بہت ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور جرمن کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

Shares: