پولینڈ: 2 مہاجر افغان بچے جاں بحق ہو گئے،افسوسناک وجہ سامنے آ گئی

وارسا: زہریلی مشروم کھانے سے 2 افغان مہاجربچے جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حال ہی میں زہریلی مشروم کھانے سے 2 افغان مہاجربچے جاں بحق ہوگئے رپورٹ کے مطابق افغانستان سے انخلا کرنے والا 6 سالہ بچہ جنگلی کھمبی کھانے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک روز قبل ہی اس بچے کا 5 سالہ بھائی بھی زہریلی کھمبی کھانے سے چل بسا تھا۔

امریکہ کے لئے مزید شرمندگی: طالبان نےامریکی فوجی سازوسامان ایران کے حوالے کر دیا

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان پولینڈکے دارالحکومت وارسا کے قریب واقع ایک مہاجرکیمپ میں رہائش پذیر ہے دونوں بھائیوں کو زہریلی کھمبی کھانے کے 2 روز بعد جگر کی خرابی کے باعث تشویش ناک حالت میں بچوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو کے ساتھ کام کرنے والے ایک ہزار24 افراد کو پولینڈ منتقل کیا گیا ہے۔

پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: وزیراعظم…

Comments are closed.