ایل او سی پر جارحیت، دفتر خارجہ نے ایسا کیا کہا کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے؟

0
58

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل اوسی پرجان بوجھ کرشہری آبادی کوکلسٹرایمونیشن سےنشانہ بنارہی ہے، بھارت ابھی تک 27 فروری بھولا نہیں ہو گا، بھارت کو اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جائے گا، بھارتی اشتعال انگیزی کسی صورت قابل برداشت نہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہری آبادی پرکلسٹرایمونیشن کااستعمال جنیواکنونشن،بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج نے31،30جولائی کی رات نیلم ویلی پرکلسٹرایمونیشن کا استعمال کیا،

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بچوں،خواتین سمیت معصوم شہریوں پرآرٹلری کےذریعے کلسٹرایمونیشن پھینکا گیا، کلسٹر کنونشن کے تحت کلسٹر ایمونیشن کا سویلین آبادیوں پراستعمال ممنوع ہے، کلسٹرایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا عکاس ہے،

Leave a reply