نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں سرکاری افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ کے لئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور چاروں میگا پراجیکٹس کی 15دن کے اندر الائینمنٹ مکمل کریں تاکہ ان پر جلد کام شروع کیا جا سکے اس ضمن میں پارلیمنٹرینز کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ نارووال کے دوران ڈی سی آفس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین، راہنما پی ٹی آئی کرنل (ر)جاوید صفدر،عارف خاں،حافظ ذوالفقارمہیس،کرنل( ر)انوار الحق،ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان ،اے سی جی تنویر یاسین،اے سی ریونیو رانا منظور حسین، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ،ڈائر یکٹرلوکل گورنمنٹ ،چئیر مین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی عرفان عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عائشہ غضنفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر فاروق، ڈائریکٹرہیلتھ گوجرانولہ ڈوثرن ڈاکٹر لطیف احمد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز عثمان سکندر،ارشد علی،ایکسیئن بلڈنگز، روڈز، ایم اینڈ آرکے افسران کےعلاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے ریونیو سٹاف، حکومتی واجبات کی وصولی، دیہی مراکز مال، اراضی ریکارڈ سنٹرز، بلاک کھیوٹ، میوٹیشن ایشوز، ریونیو کورٹ کیسز، پٹوار سرکلز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، کورونا ویکسی نیشن، انسدادڈینگی و پولیو، شجرکاری، اوور سیز پاکستانیز کمیشن اورسالانہ ترقیاتی سکمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نارووال میں 4۔میگا پراجیکٹس جبکہ اے ڈی پی کی 110۔ترقیاتی سکیمز ہیں جن میں سے 64۔پر ترقیاتی کام جاری ہے اور 46نئئ سکیمز ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع نارووال سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے گوجرانولہ ڈویژن میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکا ہے.

جس پر کمشنر نے کہا کہ زیرالتوا کورٹ کیسز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے چیف سیکرٹری کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ا فسران کو متنبہ کیا کہ ان کے دورے کا مقصد ضلع میں صحت، تعلیم، پرائس کنٹرول، کلین اینڈ گرین مہم، روڈذ،صفائی ستھرائی،شجرکاری انفراسٹرکچر،سٹیزن پورٹلز، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ کے امور کے حوالے سے جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی،دفتری اوقات کار کی پابندی، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری، فیلڈ ورکس اور اوپن ڈور پالیسی پر خصوصی توجہ دیں۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات کو ترقیاتی کاموں کا لازمی حصہ بنایا جائے اور روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں ذاتی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں جہاں فنڈز کی کمی ہو گی

وہاں ضلع کے انتظامی امور اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔قبل ازیں کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں،پناہ گاہ،شعبہ ڈائیلائسز،او پی ڈی، دیہی مرکز مال کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیہی مرکز مال پر آنے والے مختلف سائلین سے بات چیت کر کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا مقصد ہی قانون گوئی کی سطح پر زمینداروں کو ان کی دہلیز پر ہی اراضی، انتقالات و فرد ملکیت کی نقول دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں صحت میں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پرچی کاونٹرز قائم کئے جائیں اور مریضوں کے لواحقین کے لیے پانی اور بیٹھے کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے ناقص کارکردگی اور کورونا ویکسین کا ہدف پورا نا کرنے پر سی ای او ہیلتھ سے اظہار ناراضگی کیا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Shares: