اسلام آباد :جاوید لطیف جھوٹ بول رہے ہیں:نوازشریف کا پاکستان میں کیا ہے؟کہ وہ واپس آئیں:مریم اورنگزیب نے سچی سچی بات کرکے ن لیگ کے اصل موقف کی وضاحت کردی ، اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔

نوازشریف کی دیارغیر میں ہمیشگی کے بارے میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ پارٹی سربراہ کی مکمل صحت یابی تک ملک واپس آنے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ قانونی طور پر برطانیہ میں اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک کہ برطانوی امیگریشن ٹریبونل، محکمہ داخلہ کے انکار کے خلاف اپیل پر فیصلہ نہیں کر لیتا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔

گذشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیاتھا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف نے دیارغیرکوہی اپنا جینا مرنا قراردیتے ہوئے پاکستان واپسی سے بیزاری کا اظہارکردیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ اب ڈاکٹروں کی رپورٹس کوبنیاد بنا کربرطانیہ میں قیام پزیر ہیں‌

Shares: