جمیکا (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں کارلوس بریتھویٹ کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا، اس سے قبل کرس گیل کپتان تھے.
ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کارلوس بریتھویٹ آئندہ ماہ شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے نئے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں کرس گیل کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ گیل نے سینٹ کٹس کو چھوڑ کر دوبارہ جمیکا تلاواز میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوسری جانب بریتھویٹ 2015ءسے سینٹ کٹس کے ساتھ منسلک ہیں اور انہوں نے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے ٹائٹل دلواﺅں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم گیل کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی اور بلاشبہ ان کا متبادل ملنا بھی نا ممکن ہے، امید ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔