قصور
100 کے قریب تھیلیسیمیا کے میرض بچوں کو خون مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی ضروریات بھی پوری کرنے والے ادارے ہو چیرٹی کمیشن کی طرف سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے 100 کے قریب بچوں کو عرصہ دراز سے کنگن پور میں خون مہیا کرنے والے ادارے اسلامیہ ویلفئیر سوسائٹی ( تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور ) کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے
یہ ادارہ قصور کے علاوہ اوکاڑہ کے تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں کو خون مہیا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کو دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی مہیا کرتا ہے
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے قصور میں انتقال خون کی سہولت موجود نہیں جس کے لئے بچوں کو ہر ہفتے کنگن پور سے لاہور لیجایا جاتا ہے جس کے لئے ادارہ کیلئے اہل علاقہ کے لوگوں نے ایک عدد ایمبولینس مہیا کی ہوئی ہے تاہم اس ادارہ کی کوشش ہے کہ قصور یا گردونواح میں ایک ہسپتال قائم کیا جائے جہاں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا علاج کیا جائے