آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فروق حیدر نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے.

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے. راجہ فروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی برادری کی فوری مداخلت کا خواہ ہوں، بین القوامی برادری کو معصوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف آواز اٹھانی چاہئیے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم جانوں پر خطرناک ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں.

واضح رہے کہ پچھلے کچھ روز سے کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بھارتی فوج کا ظلم بھی ناقابل برداشت ہے. تاہم اب اس صورتحال پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بھی آواز اٹھائی ہے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے.

Shares: