سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ہو گا تعزیتی ریفرنس

0
50

سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ہو گا تعزیتی ریفرنس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابائے حریت سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا

لاہور کے علاقے پرانی انار کلی کے مقامی ہوٹل عباسی ٹی سٹال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، ریفرنس کی صدارت صدر کشمیر یوتھ الائنس سید مجاہد گیلانی کریں گے، تقریب میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، تقریب آج 16 ستمبر کی شام سات بجے منعقد ہو گی، تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں تعزیتی ریفرنس میں سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرار داد بھی پیش کی جائے گی

صدر کشمیر یوتھ الائنس سید مجاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی مظلوم نہتے کشمیریوں کی ایک بلند پایہ آواز تھی جنہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور بھارتی ظلم و بربریت و انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ان کی وفات نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان کیلئے بھی ایک بہت بڑا نقصان ہے ، لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شریک ہو کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی

بھارتی افواج کشمیری بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ،5 اگست سے ابتک 13 ہزار لڑکوں کو گرفتار کیا گیا

مسرت عالم بھٹ کو سید علی شاہ گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے

Leave a reply