مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں ملا دیا ہے، کانگریس
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میںملا دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ کمیشن کی میٹنگوں میں مسٹرلواسا کو شامل نہیںکیا جاتا رہا اور اس کی وجہ اب ظاہر ہونے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میںمل گیا ہے. یہ کمیشن کی تاریخ کا یقینی طور پر سیاہ دن ہے.
انہوں نے کہاکہ بھارتی الیکشن کمیشن مودی کے ہاتھوںکٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے.
یاد رہے کہ ایک دن قبل بھارتی الیکشن کمیشن میں اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں.