وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کا امن تباہ کر رہا ہے۔ ہمسایہ ملک مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، امریکی ثالثی پر بھی آگے نہیں بڑھنا چاہتے تو ہم بھی دیکھیں اور کیا راستے ہیں۔ پاکستان نے پہلے ہی اس خدشے کو محسوس کر دیا تھا کہ بھارت کوئی اس طرح کی حرکت کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں بھاری نفری بڑھانے پر کے مسئلے پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے،
وزیر خارجہ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کر چکے ہیں جس میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،