ٹک ٹاک پر پابندی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں حکم دے دیا

ٹک ٹاک پر پابندی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں حکم دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

کابینہ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پرغور کیا کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے رویے سے متعلق گفتگو کی گئی

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ایپ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کر سکا جب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایک فیصد افراد ٹک ٹاک کا غلط استعمال کر رہے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی حل نہیں۔ سوسائٹی میں تنزلی کی علامت کو سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مواد سے نہیں ملایا جا سکتا، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی غیر معمولی ترقی سوسائٹی میں بہت سے چیلنج سامنے لائی ہے۔

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

وفاقی وزیرکی ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت،سرکاری ملازمین کیلئے ایپ تیار

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات کو آگے لیکر بڑھنا ہوگا ملک بھر میں پولیو کے کم کیسز رپورٹ ہوئے جو خوشی کی بات ہے 7ماہ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا،وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہمی کےلیے اقدامات کیے جائیں گے،اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں وفاقی ملازمین کے ہاوس الاونس میں اضافہ کریں گے،وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی کارکردگی کو سراہا ہے،یہ نہیں ہوسکتا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیں ،ایک سے 22 گریڈ کے افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کر دیا ، ازبکستان کو بزنس ویزہ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے ،قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی سینماکے شعبے کو مختلف مراعات دے رہے ہیں سوشل میڈیا کے حوالے سےقوانین کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں نئی مردم شماری 18ماہ میں مکمل کی جائیگی،آئندہ حلقہ بندیاں اور انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہونگے، اے ڈی آر سسٹم سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوجائے گا،کراچی اور گوادر کو مزار شریف اور پھر تاشقند کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا چاہتے ہیں ای وی ایم کی مخالفت وہ کریں گے جن کو ٹیکنالوجی کا علم نہیں

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گے پاکستان ایبسولوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کررہا ہے،اگر ادارے ہمارے ساتھ ہوتے تو پھر تو ہمیں اصلاحات کی ضرورت نہیں تھی، تاجکستان میں چینی پاکستان سے 35روپے فی کلو مہنگی ہے،

Comments are closed.