بھارتی وزیر امت شاہ کشمیر کی تاریخی حیثیت بدلنے کا بڑا کام کرنے جارہے اس سلسے میں کل راجے سبھا میں کشمیر کی آئین میں خصوصی حیثیت کی تبدیلی کا بل پیش کریں گے
تفصیلات کے مطابق .بھارت نے کشمیر کے خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیر کو قانونی حیثیت سے اپنا اٹوٹ حصہ بنانے کے لیے تیاری مکمل کر لی ،
اے این آئی بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے ریاستی ہوم منسٹر امت شاہ کل کشمیر کے متعلق اہم بل ایوان بالا میں پیش کریں گے. واضح رہے کہ بھارت اپنےآئین میں35 اے شک میں ترمیم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے جارہا ہے جس کے لیے اس نے بہت زیادہ تیاریاں کر رکھی ہیں.
واضح رہے کہ وادی میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اور کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کو الرٹ کردیا ہے. معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.
بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ فوجیوں میں اضافہ کرنے کے بعد حالات بہت کشیدہ ہیں. اس پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے