پولیس والے بھی شہید ہوتے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یہ کیوں اور کب کہنا پڑا ؟

0
127

لاہور: ملک میں‌امن واما ن کو قائم رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوجاتے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں معمولی نہیں‌ہیں. اپنے عزیز ہم وطنوں کو محفوظ رکتھے ہوئے سیکڑوں پولیس اہلکار شہادت کا منصب پا چکے ہیں . ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے لاہور میں آج یوم شہدا پولیس کی تقریب کے انعقاد کے دوران کیا .

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے اس موقع پر کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے 500 شہداء کی وارث ہے، کوئی اہلکار شہید ہو تو لگتا ہے میرے جسم کا کوئی عضو کٹ گیا، پر عزم اور بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، شہداء کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں آئی جی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے پولیس جوانوں کو قوم کا سلام ، پولیس کے یوم شہداء کے حوالے سے آئی جی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پولیس کا ہر جوان جان قربان کرنے کیلئے تیار رہتا ہے،

آئی جی نے مزید کہا کہ میری درخواست پر حکومت پنجاب نے پولیس کے منجمد الاؤنسز بحال کیے، شہداء کے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا، شہداء کے خاندانوں میں چیک بھی تقسیم کردیئے گئے، مجھے کسی صورت شہداء کی فیملیز سے الگ نہ سمجھا جائے۔

یاد رہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں آج یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے سنٹرل پولیس آفس یں ایک ڈی آئی جی رینک کا آفیسر تعینات کیا گیا جبکہ شہداء کے خاندانوں کیلئے میں خود بھی ہمہ وقت موجود ہوں، پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a reply