سابق وزیراعظم کو دیا احتساب عدالت نے بڑا جھٹکا

0
100
سابق-وزیراعظم-کو-دیا-احتساب-عدالت-نے-بڑا-جھٹکا #Baaghi

سابق وزیراعظم کو دیا احتساب عدالت نے بڑا جھٹکا

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری پر نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد ہونے پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف توقیر صادق تقرری کمیٹی کےچیئرمین، یوسف رضا گیلانی اتھارٹی تھے،توقیر صادق کی تعلیم، تجربہ کم،اسناد بھی غیر تصدیق شدہ تھی توقیر صادق نے جن کمپنیوں کا تجربہ ظاہر کیا وہ جعلی ثابت ہوئیں ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے،توقیر صادق کی تقرری میں جن لوگوں کو نظرانداز کیا گیا وہ بھی بطور گواہ پیش ہوئے،توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے،

سابق سیکریٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 6ملزمان نامزد ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ایک اور ریفرنس میں بری کر دیئے گئے تھے،

عدالت نے راجہ پرویز اشرف کوپیراں غائب رینٹل پاور کیس میں بھی بری کردیا،پیراں غائب ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

رینٹل پاورکرپشن کیس، احتساب عدالت نے دیا راجہ پرویز اشرف کو بڑا جھٹکا

Leave a reply