پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اتوارکوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ناصر شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے،روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے۔انہوں نے وزیربلدیات سندھ کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

Shares: