سول ایوی ایشن نے 30 ستمبرکےبعد ملازمین پر دفتر میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کردی

0
34

کراچی : سول ایوی ایشن نے 30 ستمبرکےبعد ملازمین پر دفتر میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور کہا 30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے ملازمین نادرا ویکسینیشن کارڈ کا لازمی ڈسپلےکریں ، عملے و افسران ویکسینیشن کارڈ ایئرپورٹ انٹری پاسز کیساتھ دکھانے کے پابند ہوں گے۔

30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا اور نئے ہدایات نامہ پر سخت سے عمل کیا جائے۔

یاد رہے رواں ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کےعلیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ تقسیم سےادارےکی کارکردگی میں بہتری آئےگی ، ریگولیٹری میں عملےکی تعداد 350 کےقریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔

Leave a reply